سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 30 اپریل اور یکم مئی 2025 کو صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 5 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ضلع باجوڑ میں خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فوجی جوانوں نے خوارج دہشتگردوں کے مقام پر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی دہشتگرد فرید اللہ سمیت 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

 انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج دہشتگردوں کو مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرے مقابلے میں ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کا کامیابی سے سراغ لگا لیا اور ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی لال امیر سمیت 2 خوارج دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

 پاک فوج کے مطابق ان خوارج دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، یہ خوارج دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

 پاک فوج نے اس علاقے میں پائے جانے والے دوسرے ممکنہ خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *