پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں بقول ان کے فارم 47 کی حکومت کی حمایت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ملک کے سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی علم نہیں ہے، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں ہیں، القادر ٹرسٹ کی سزا کی معطلی کی سزا آئندہ ہفتہ لگ رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں فارم 47 والی حکومت کی حمایت نہیں کررہے بلکہ ہم اپنے سپاہیوں کے شانہ بشانہ ہیں، مصنوعی حکومت کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے، عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہیں جس طرح کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی آئی ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں، بانی پی آئی آئی کی قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، بانی پی آئی کو شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں ہے۔