چین بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کے خلاف کھل کر سامنے آ گیا ہے، چین نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کی مکمل حمایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقےپہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو بری طرح بے نقاب کرتےہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ پاکستان نےہمیشہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پرشفاف تحقیقات کامطالبہ کیاہے، چینی سفیر نے بھی پاکستانی مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اورچینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹرگاؤنےپاکستانی مؤقف کی حمایت کردی ہے، پہلگام حملے پر مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔ کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کےخلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف چین پاکستان کےساتھ کھڑا ہوگا۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے دفاع کے لیے ہرسطح پرپرعزم ہے، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے واضح مؤقف سے واضح ہوتا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پر تحقیقات ضروری ہیں، دنیا کے کئی ممالک بھارت سےالزام تراشی کی بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں، اقوام عالم کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔