خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔