پہگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا پر جھوٹی ، من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ رائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد انڈین میڈیا اب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے نام استعمال کر کے انہیں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کے طور رپورٹ کرنا شروع ہو گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کے دورہ کا اہتمام کر لیا اور میڈیا کو آزاد کشمیر کے اُن تمام علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا جہاں گودی میڈیا خیالی دہشت گردوں کے کیمپس کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ سامنا آیا کہ ’’مبینہ دہشتگرد ایل او سی کے قریب اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، جنہیں بھارت نے نشانہ بنانا تھا‘‘
ٹائمز آف انڈیا نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے ان دہشتگرد وں نے ایل او سی کے ذریعے بھارت میں داخل ہونا تھا۔
انڈیا ٹو ڈے کی جھوٹ پر مبنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیل، سردی، دودھنیال، اتمقم، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ سے دہشتگردوں کومنتقل کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کل انہی جگہوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرے گا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ٹائمز آف انڈیا کے اس جھوٹے آرٹیکل سے یہ واضح ہے کے بھارت ان علاقوں کے نام لےکر پاکستان پر جارحیت کا بھونڈا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے دورے سے دہشتگردوں کے کیمپس کے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی۔