پاک بھارت جاری کشیدگی کے تناظر نے پاکستان کے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کے احکامات پر پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے باعث وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کے احکامات پر پاکستانی بندرگاہیں بھارتی جہازوں کیلئے بند کردی گئی ہیں۔ موجود صورتحال کے پیش نظر بھارتی فلیگ کیریئرز پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے اور پاکستانی جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے ۔
وزارتِ بحری امور کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کسی بھی چھوٹ کی جانچ کرکے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا اوراس حوالے سے وزرات بحری امور نے باظابطہ طور پر حکم نامہ جاری کردیا۔