تفصیلات کے مطابق سوئس وزیرِ خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور پہلگام واقعے پر پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی صورتِ حال سمیت بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔