بھارتی کوششیں ناکام، پاکستانی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ

بھارتی کوششیں ناکام، پاکستانی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ

بھارت کی جانب سے پاکستان میں دریاؤں کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بھر میں دریاؤں میں مجموعی بہاؤ 236,000 کیوسک تک پہنچ گیا ہے، صرف ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 66،000 کیوسک پانی شامل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو باضابطہ طور پر چیلنج کرے گا

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں 83 ہزار کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں 36 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت پاکستان کے بڑے آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.979 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 2 ہزار کیوسک پانی بحیرہ عرب میں بہہ رہا ہے۔ پانی کی تازہ ترین صورتحال نئی دہلی کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کے بارے میں معاندانہ بیانات کے باوجود زبردست اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کا بہاؤ 83 ہزار 400 کیوسک رہا جبکہ پانی کا اخراج 55 ہزار کیوسک رہا۔ منگلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا بہاؤ 40 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ اور اخراج 36 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک اور اخراج 78 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ 3 مئی کو تربیلا میں پانی کی سطح 1435.66 فٹ تھی جس میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 6 لاکھ 58 ہزار ایکڑ فٹ تھی۔ منگلا میں پانی کی سطح 1134.80 فٹ جبکہ ریزروائر میں پانی کی سطح 11 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 645.50 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک لاکھ 57 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا گیا۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے 3 آبی ذخائر کو ملا کر 1.979 ملین ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی ذخیرہ کیا گیا ہے۔ ترجمان واپڈا نے واضح کیا کہ تربیلا، چشمہ، منگلا اور نوشہرہ میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی شرح کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ دیگر اسٹیشنوں کے اعداد و شمار آج صبح 6 بجے ریکارڈ کیے گئے۔

دریں اثنا انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ہفتہ کے روز مختلف ریم اسٹیشنوں سے ایک لاکھ 90 ہزار 200 کیوسک پانی چھوڑا جس میں 2 لاکھ 36 ہزار 700 کیوسک پانی کی آمد ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *