مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی بربریت، نوجوان کی خودکشی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی بربریت، نوجوان کی خودکشی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری

ویب ڈیسک۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی ہے جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کود کر خودکشی کرتے دیکھا گیا۔ مسلسل آپریشنز، آزادی کی گھٹتی امید اور روزانہ کی تلاشیوں نے کشمیری نوجوانوں کو زندگی کی روشنی سے محروم کر دیا ہے۔

اگست 2019 کے بعد سے اب تک 995 کشمیری بھارتی ظلم کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ 2465 کشمیری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ صرف اپریل 2025 میں 11 کشمیریوں کو ان کا بنیادی انسانی حق، جینے کا حق، چھین لیا گیا۔

بھارتی قابض افواج کے غیر انسانی سرچ آپریشنز، رات گئے گھروں پر چھاپے، اور مسلسل ڈرون نگرانی نے امتیاز جیسے نوجوانوں کو ذہنی تناؤ کی انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ پیلٹ گنز، خواتین کی بے حرمتی، پراسرار گمشدگیاں، اور اہل خانہ پر ظلم و ستم نے کشمیری نوجوانوں کی امیدیں مفلوج کر دی ہیں، یہاں تک کہ خودکشی کو واحد راستہ سمجھا جانے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں شامل

ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، لیکن مغربی میڈیا اور عالمی برادری کی خاموشی نے بھارت کو مزید شہہ دی ہے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھے۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔

امتیاز جیسے نوجوان موت کو گلے لگا رہے ہیں اور بھارت سوال کرتا ہے کہ کشمیری عوام اس کے ساتھ کیوں نہیں؟ یہ سوال ظلم اور جبر کی انتہا کی عکاسی کرتا ہے۔ قابض بھارتی سرکار کشمیریوں کو معاشی اور جانی طور پر نشانہ بنا رہی ہے اور ان کے سروں سے چھت کا سایہ تک چھین لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس 24 نیوز نے مودی سرکار کی اے آئی کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب کردی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *