لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ویب ڈیسک: بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ  جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُرعزم ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق  پاک فوج نے ان تمام سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے کر اسے خاموش ہونے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دینگے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *