سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ نے اعتراف کیا ہے کہ انکی جماعت کی عوامی مقبولیت میں می واقع ہوئی ہے اور اب لوگ تحریکِ انصاف کی کال پر باہر نہیں نکلتے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں تحریکِ انصاف کی عوامی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ اب انکی کال پر لوگ احتجاج کے لیئے باہر نہیں نکلتے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحریکِ انصاف احتجاج کے حوالے سے ایک مختلف لائحہ عمل بنانے پر غور کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو کسی نہ کسی حیثیت میں احتجاج کے حوالے سے ابھارا جائے۔
انہون نے کہا کہ 24 نومبر کو وہ لاہور شہر میں موجود تھے اور ہم نے مکمل منصوبہ بندی کی تھی احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیئے کہ کیسے کس چوک اور سڑک پر کیسے باہرنکلا جائے گا اور کیسے پولیس کو چکما دیا جائے گا تاہم کوئی منصوبہ بندی کامیاب نہ ہو سکی ، کیونکہ اس تعداد میں لوگ نہیں نکلے کہ پولیس بیرئیرز کو توڑا جا سکے۔