ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بادل برسنے کو تیار

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بادل برسنے کو تیار

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں بھر میں آج بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کہیں موسلادھار بارش تو کہیں ژالہ باری نے نظامِ زندگی کو متاثر کیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بارشیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اتوارکی شام یا رات کے وقت تیز آندھی اور بارش سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا، ضلع جہلم، فیصل آباد، لودھراں، لالیاں، کلورکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 ایبٹ آباد، سوات اور ملاکنڈ میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں بھی اچھی بارش دیکھنے میں آئی ، کرک میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد مویشیوں سمیت بہہ گئے۔ شدید ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *