نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کو سراہا ہے ۔
نیویارک ٹائمز نے پاک بھارت کشیدگی میں آرمی چیف سید عاصم منیر مرد آہن قراردیا ۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے معاشی ،سیاسی مسائل میں گھری قوم کو متحد کردیا ، جنرل منیر طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے، مگر پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد انہوں نے قیادت کی باگ ڈور خود سنبھالی اور قومی بیانیے کو نئی روح بخشی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے حالیہ فوجی مشقوں کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جو خطاب کیا، وہ ایک واضح اور دلیرانہ پیغام تھا کہ ’بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور شدت سے بڑھا ہوا جواب دیا جائے گا۔‘
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔