طلباء کے لیے خوشخبری: پنجاب حکومت کا اسٹوڈنٹس کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

طلباء کے لیے خوشخبری: پنجاب حکومت کا اسٹوڈنٹس کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل تمام طلباء کے لیے اسٹوڈنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت طلباء کو مفت سفر سمیت متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس کارڈ کے ذریعے طلباء پبلک ٹرانسپورٹ پر بلا معاوضہ سفر کر سکیں گے، جو خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں کے طلباء کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ اسٹوڈنٹ کارڈ صرف شناختی کارڈ کا متبادل نہیں بلکہ ایک جامع ڈیجیٹل پروفائل بھی ہوگا، جس میں ہر طالبعلم کا تعلیمی ریکارڈ اور ہم نصابی سرگرمیوں کا ڈیٹا محفوظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے اچھی خبر، وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

حکام کا کہنا ہے کہ اس کارڈ کے ذریعے طلباء کو قومی و بین الاقوامی اسکالرشپس کی فراہمی بھی کی جائے گی، جبکہ حکومت مختلف کمپنیوں کے تعاون سے کیریئر کونسلنگ اور جدید سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

 اس کارڈ سے وابستہ ڈیٹا بیس کے ذریعے تعلیمی منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *