اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔

انہوں نے پاک بھارت معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں،  اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنز میں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔

پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف

نجی ٹی وی کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، انہوں نے پہلگام حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نازک گھڑی میں فوجی تصادم جو قابو سے باہر ہوسکتا ہے سے بچنا بہت ضروری ہے، دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اورجنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کا وقت ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں، فوجی کارروائی کوئی حل نہیں ہے، میں امن کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *