مودی پاکستان پر کب حملہ کر سکتاہے؟ فرحان ورک ممکنہ تاریخ سامنے لے آئے

مودی پاکستان پر کب حملہ کر سکتاہے؟  فرحان ورک ممکنہ تاریخ سامنے لے آئے

اسلام آباد: آزاد ڈیجیٹل کے اینکر پرسن ڈاکٹر فرحان ورک نے انکشاف کیا ہے کہ ہم بطور مسلمان تو علم نجوم پر یقین نہیں رکھتے، تاہم جن سے ہمارا مقابلہ ہے، مودی سرکار وہ خاص تاریخوں اور علم نجوم پر بہت زیادہ یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا ذاتی طور پر علم نجوم پر یقین نہیں ہے لیکن چونکہ مودی سرکار کا اس پر پورا اعتماد ہے، اس لیے انہوں نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سمیت برہمن ہندو پراشری جوتش کو مانتے ہیں، اور اس علم کے مطابق 10 مئی ایک انتہائی اہم تاریخ ہو سکتی ہے، جس دن مودی سرکار کی جانب سے کوئی جارحیت  کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس علم نجوم میں 17 مئی بھی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ پراشری جوتش کے مطابق کہا جاتا ہے کہ دشمن پر اس وقت حملہ کرو جب وہم و گمان میں بھی نہ ہو، اور اسی حوالے سے عید الاضحی سے قبل یعنی 4 جون اور عید کے بعد سے 14 جون 2025 بھی اہم تاریخیں ہو سکتی ہیں جب پاکستان عید الاضحی کی مصروفیات میں ہوگا۔

فرحان ورک نے واضح کیا کہ یہ ان کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے کی گئی تحقیقات ہیں.جاتا ہے۔

مزید تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کریں: 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *