پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 11 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔