اسلام آباد میں فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت ،لگتا ہےکچھ اہم ہونیوالا ہے، صحافی زاہدگشکوری کا دعویٰ

اسلام آباد میں فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت ،لگتا ہےکچھ اہم ہونیوالا ہے، صحافی زاہدگشکوری کا دعویٰ

سینیئر صحافی زاہدگشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ سری نگر ہائی وے اسلام آباد اور ریڈزون کے اردگرد فوج کی  غیر معمولی نقل وحرکت دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ اہم ہونیوالا ہے ۔

صحافی زاہدگشکوری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ ” میں سری نگر ہائی وے اسلام آباد اور ریڈزون کے اردگرد فوج کی نقل وحرکت دیکھ رہاہوں ، حساس عمارتوں  سے ملحقہ تمام سڑکیں بھی بلاک ہیں،  ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ غیرمعمولی اور اہم ہونیوالا ہے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس واقعے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر اس حملے کا بے بنیاد الزام عائد کردیا۔

بھارت نے کوئی ثبوت پیش کیے بغیر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستان کے سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک جبکہ تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بھارت کا سفارتی عملہ محدود، شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ، بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *