پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہو گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گیٹ پر موجود ہیں۔ شاندانہ گلزار، احمد چھٹہ، نثار جٹ، عمر ایوبٗ سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور دیگر رہنما پارلیمنٹ ہائوس کے باہر موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ہے، ارکان پارلیمنٹ  پولیس، اداروں اور عدلیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

 چیف وہیب عامر ڈوگر پھٹی ہوئی شرٹ کے ساتھ دھرنے میں موجود ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹیرنز پر جو تشدد ہوا اس کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور، دو ججز کا اختلاف

چیف وہیب عامر ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دھرنے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کا دن تھا، ہمارے ایم این ایز بڑی تعداد میں اڈیالہ پہنچے، صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا اس کے باوجود ہم بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود تھے، ہم بانی کی بہنوں کیساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک تین سے چار ایس ایچ اوز ٹولیوں کی شکل میں میرا نام لیتے ہوئے پہنچے۔

ایک پولیس والے نے میرا گریبان پکڑ کر گھسیٹ کر لاٹھیاں برسانا شروع کر دیں، باقی ایم این ایز بچانے کیلئے بیچ میں آئے تو ان پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں، چیف وہیب عامر ڈوگر نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور بہیمانہ تشدد کیا گیا، جیسے ہم کوئی چور یا عادی مجرم ہوں، لاٹھیاں مار مار کر توڑ دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا قصور ہے اس عوام کا جنہوں نے لاکھوں ووٹ دے کر ہمیں قومی اسمبلی بھجوایا، میری جیت بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی جیت تھی، یہ لاٹھیاں ،مقدمے ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے، جب تک بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوتے ہم یہ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت موجودہ جعلی پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھے ہیں، ہماری قیادت یہاں موجود ہے اور ہم دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ہم اپنا یہ احتجاج جاری رکھیں گے
خواتین پر بھی تشدد کیا جا رہا ہے، یہاں جمہوریت کو دفن کر دیا گیا ہے ، ایم این ایز لاٹھیاں کھا کر آپ کے سامنے بیٹھے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *