پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

بلا اشتعال جنگی کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ویپنز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی بھارتی حملے کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے حملے کا اسے بڑھ کر جواب دیا جائے گا:خواجہ آصف

بین الاقوامی سرحد کے اُس پار مر یدکے اور بہاولپور میں شہری آبادی ، لائن آف کنٹرول کے اُس پار کوٹلی اور مظفرآباد ،آزاد جموں و کشمیر کے علاقے بھارتی کارروائی کا نشانہ بنے۔بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ : پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں

ترجمان دفتر خارجہ بھارتی کا کہنا ہے کہ کارروائی سویلین فضائی آمدورفت کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے بھارت کی اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر، کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین، اور بین الریاستی تعلقات کے طے شدہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *