خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا بھارتی جارحیت پر قوم کے نام پیغام

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا بھارتی جارحیت پر قوم کے نام پیغام

پیپلز پارٹی کی رہنما خاتون اول اور رکن پارلیمنٹ آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان پر بھارت کے بالا اشتعال غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں آصفہ بھٹو زرداری نے لکھا کہ بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور بلااشتعال جارحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پوری قوم متحد ہے،بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر خود مشکوک ہوگیا ہے، مولانا فضل الرحمان

آصفہ بھٹو زرداری نے مزید لکھا کہ حملے میں معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،جس کی جتنی مذمت کی جاءے کم ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے قوم کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاءے گا۔

editor

Related Articles