پاک بھارت کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ  

پاک بھارت کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ   

 پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل تناؤ نے توانائی کی عالمی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

منگل کو بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا، برینٹ کروڈ کی قیمت 62.52 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 59.54 ڈالر فی بیرل رہی۔ اس کے ساتھ ہی قدرتی گیس کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا اور عالمی منڈیوں میں یہ 3.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر بلااشتعال بھارتی جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، اسحاق ڈار

مارکیٹ تجزیہ کاروں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ جنوبی ایشا میں علاقائی عدم استحکام اور سپلائی چین میں ممکنہ خلل کے خدشات کو قرار دیا ہے، کیونکہ دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدوں پر شدید تناؤ پیدا ہوا ہے۔

اگرچہ تیل کی پیداوار یا رسد کے راستوں کو براہ راست خطرات کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن سرمایہ کار اور تاجر جنوبی ایشیائی اور مشرق وسطٰی کی تجارتی راہداریوں کے لیے بحران کے وسیع تر مضمرات کے بارے میں محتاط ہیں۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے کہا کہ یہ اضافہ زیادہ تر جذبات پر مبنی ہے۔ خام تیل حال ہی میں مندی کی لکیر پر تھا، لیکن جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال نے نئے پریمیم متعارف کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام بھارتی حکومت کا ڈراما، سرحد پر حملہ کیا گیا تو پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں گے، سکھ برادری

اس سے قبل چین اور امریکا سمیت اہم معیشتوں کی جانب سے وافر رسد اور توقع سے کم طلب کی وجہ سے قیمتیں گر رہی تھیں۔ تاہم، اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان اچانک کشیدگی نے کم از کم عارضی طور پر مارکیٹ کی حرکیات کو تبدیل کر دیا ہے۔

توانائی کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے، خاص طور پر سمندری راستوں کے حوالے سے تو  آنے والے دنوں میں توانائی کی قیمتوں میں مزید مستقل اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *