بھارت کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کا معصوم بیٹا ارتضیٰ عباس جام شہادت نوش کر گیا، معصوم ارتضیٰ عباس کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
بھارت کے آزاد کشمیر پر بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک آرمی کے کرنل ظہیر عباس کا پھول سا معصوم 7 سالہ بچہ ارتضیٰ عباس طوری شہید ہو گیا۔ معصوم مرتضیٰ کی شہادت نے سب کو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔
معصوم شہید کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں شام 5 بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی جس میں اعلیٰ فوجی حکام، عزیز و اقارب اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کیے جن میں ابھی تک 26 افراد جاں بحق اور 45 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ پاکستان نے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چوکیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے شکست تسلیم کرتے ہوئے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید پرچم لہرا دیا۔