بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی پر  اراکین پارلیمنٹ  اور قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دشمن نے اسے تاریک رات سمجھ کر ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن پاک فوج نے ہندوستان کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس رات کو چاندنی رات بنا دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ  بھارت کی جانب سے فضائی حملے میں 80 جہازوں نے حصہ لیا اور پاکستان کے چھ مقامات کو نشانہ بنایا۔  پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے اور اپنی سرحد کو عبور کئے بغیر ہی 3 رافیل سمیت 5 جہازوں کو مار گرایا جو کشمیر میں جاکر گرے۔

وزیراعظم مزید کہا کہ بھارتی طیاروں نے  حملہ تو پاک فضائیہ نے انہیں منہ کے بل گرایا، اگر احتیاط اور تحمل سے کام نہ لیتے توبھارت کے  5 کی بجائے 10 جہاز گرائے ہوتے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کو پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئیں ملکر بیٹھیں اور پوری دنیا کو دیکھائیں کہ ہم ایک ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے تھے لیکن بھارت نے واقعہ کی مذمت تک نہیں کی اور اس واقعہ کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ ماننے کی بجائے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کرنا شروع کردیئے۔

اس موقع پر بھارت کے بزدلانہ حملہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی کے لئے پارلیمنٹ ہاوس میں اجتماعی دعا کی گئی ۔

Related Articles