پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا۔
قومی اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آ ئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔