آرمی چیف عاصم منیر کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، ائیر چیف مارشل نے استقبال کیا

آرمی چیف عاصم منیر کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، ائیر چیف مارشل نے استقبال کیا

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے ناکام بنانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان مثالی تعاون ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتا ہے۔

آرمی چیف نے عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، اور جو بھی ایسی جرات کرے گا، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

دورے کے دوران قومی سلامتی، فضائی دفاع اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *