لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹ کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دئیے گئے

لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹ کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دئیے گئے

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے مابین فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیئے دن 12 بجے تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے حوالے سے پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے مابین فضائی روٹس کو تمام کرشل پروازوں کے لئے دن 12 بجے تک بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی، گلگت، سکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود مکمل بحال کرنے کا نوٹم جاری کیا تھا، نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر سپیس کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ ایئر سپیس کو عام پروازوں کیلئے بند کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلاخوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *