شہباز شریف نے جنگ بندی کی درخواست قبول کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقدام خطے میں امن کے قیام کی جانب مثبت پیش رفت ہے اور اس سے مذاکراتی عمل کو تقویت ملے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل اوراپنی طرف سے جنگ بندی کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،اکستان ہمیشہ تنازعات کے پرامن اور مذاکراتی حل کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اور فیلڈ
On my personal behalf and on behalf of Field Marshal Syed Asim Munir, I sincerely thank President Trump for graciously accepting our request to extend the ceasefire to allow ongoing diplomatic efforts to take their course.
With the trust and confidence reposed in, Pakistan…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 21, 2026
مارشل کی جانب سے اس فیصلے پر امریکی صدر کے شکر گزار ہیں، جس سے کشیدگی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان اس حوالے سے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کے فروغ کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔

