سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان بھارت کو ایسا جواب دے گا کہ اسے اندازہ نہیں اسے کتنا بڑا نقصان ہونے والا ہے۔
کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور پاکستان کی جانب سے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھی مستردکیا۔
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
پیشکش کو مسترد کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھارت پہلے ہی طے کر چکا تھا کہ الزام تراشی کے بعد جارحیت کرنی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اورموثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے گئے اور تین پائلٹس ہلاک ہوئے۔
یہ دشمن کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے خلاف ایک بے مثال کامیابی ہے، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر جوابی کارروائیوں میں پاکستان نے دشمن کے اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 40 سے 50 بھارتی فوجی مارے گئے۔