خیبرپختونخوا اعظم آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 1 خارجی جہنم واصل جبکہ 1 زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات پر خوارج کی نقل و حرکت کی مسلسل فضائی نگرانی کی۔ ڈرون کی موجودگی کا احساس ہونے پر دونوں خوارج درخت کے نیچے پناہ لینے لگے۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر فضائی کارروائی کے نتیجے میں دونوں خوارج شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی خارجی جان بچانے کی غرض سے قریبی غار میں پناہ لینے کی کوشش کرنے لگا تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے مؤثر فضائی کارروائی کے ذریعے اسے جہنم واصل کر دیا۔
بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پناہ گاہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے بھی فضائی کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔