بھارت نےگزشتہ سال نام نہاد آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان کی جانب سے معرکہ حق کے دوران ہونے والے فوجی نقصان کا اعتراف کرلیا، مارےگئے 6 فوجیوں کے نام جاری کر دیے۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنی خبر میں کہا کہ حکومت نے سرکاری سطح پر ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے ان میں بھارتی آرمی کے 5 اور بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لیفٹیننٹ کرنل شاہزیب رفیع، معرکہ حق کا وہ ہیرو جس نے دشمن کے ہیڈ کوارٹرز مٹی میں ملا دیے
بھارتی اخبار کے مطابق ہلاک فوجیوں میں میجر پون کمار، سنیل کمار ، لانس نائیک دنیش کمار، اگنی ویر ، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔بھارت اخبار نے لکھا کہ حکومت نے ہلاک فوجیوں کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر کی ہے۔
ان اہلکاروں کے نام ان ہلاک فوجیوں کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے۔

