ہمارا جینا اور مرنا صرف دین اسلام اور وطن عزیزپاکستان کے لیے ہے : شیخ رشید

ہمارا جینا اور مرنا صرف دین اسلام اور وطن عزیزپاکستان کے لیے ہے : شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تیس اسرائیلی ڈرونز ہمارے لئے کھلونوں سے کم حیثیت نہیں رکھتے، بھارت کا جموں و کشمیر پر حملے کا دعویٰ جھو ٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی جارحیت کے خلاف دو ٹوک رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہر نماز میں اللہ تعالیٰ سے شہید ہونے کی دعا کرتا ہے ہمیں مرنے کا نہیں، اللہ کی رضا کا شوق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کیلئے قوم متحد ہے:شیخ رشید

بھارت کی جانب سے 3آتشی ڈرونز بھی آ جائیں، ان کا بھی پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا اور مرنا صرف دین اسلام اور وطن عزیزپاکستان کے لئے ہے ،جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کا ہر بچہ اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہر قربانی کے لیے تیار ہے، اللہ وہ دن لائے جب ہم مکار دشمن ہندوستان سے پرانے بدلے سود سمیت چکا دیں، نوجوانوں کی فوج تیار ہے، اپنی جان وطن پر نچھاور کرنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے : محسن نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا زیادہ دیر نہیں چلنے والا، ہماری طرف سے ابھی صرف ہلکی پھلکی موسیقی بج رہی ہے، جنگ کا پکا راگ باقی ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو دنیا دیکھے گی کہ پاکستا ن اپنی فوج کے ساتھ کیسا دفاع کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *