پاک بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی فضائی حدود اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔
ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، نوٹم کے مطابق 3 گھنٹے 30 منٹ تک سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز میں کئی بار ملک کے بڑے ایئر پورٹ کو بند کیا جا چکا ہے، ایئرپورٹ بند ہونے سے کئی پروازیں متاثر ہوں گی۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کے کئی ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، کراچی ایئرپورٹ کو گزشتہ روز رات بارہ بجے تک بند کیا گیا، جسے اب کھول دیا گیا ہے۔