حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

ملک میں17 اشیاء سستی، 9 مہنگی جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ  کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہو گا۔ ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ مئی، جون اور جولائی 2025 کے لیے ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *