چھ ماہ کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد تجارت کیلئے دوبارہ کھول دی گئی ہے اور افغان سرحد پر تجارت کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔
ضلع کرم میں پاک افغان خرلاچی بارڈر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انچارج خرلاچی بارڈر میجر معیز اور افغانستان کے سرحدی امور کے انچارج مولانا جاوید نے کہا کہ چھ ماہ بعد افغان خرلاچی باڈر تجارت کے لیے کھول دیا گیا اور خلاچی بارڈر کے راستے افغانستان اور تجارت کی ما بین تجارت شروع ہو گئی۔
پاکستان خرلاچی بارڈر کے انچارج میجر معیز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت اور فورسز کی قبائلی عمائیدین کے ہمراہ کامیاب کوششوں کے باعث بارڈر کھول دی گئی ہے جو کہ دنوں ممالک کے مفاد میں ہیں جبکہ کسٹم انچارج علادین نے کہا کہ بارڈر کھولنے سے ملکی زر مبادلہ کو فائدہ ہوگا اور بارڈر کھولنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔