پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم بھی منسوخ کر دیے گئے۔
تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کے مطابق آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کے باعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔