پاکستان نے ملٹری بیسز سمیت 26 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کا اعتراف

پاکستان نے ملٹری بیسز سمیت 26 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کا اعتراف

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے جوابی حملے میں اپنی ملٹری ایئربیسز پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہماری ملٹری بیسز کو نشانہ بنایا ہے، دوسری جانب بھارتی فوج کی ترجمان نے بھی پاکستان کی جانب سے 26 مقامات کونشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مزید تناؤ نہیں چاہتے۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان نے ڈرونز، میزائلوں اور جیٹ طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے 26 سےزیادہ مقامات کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی ایئر بیسز، ان پر موجود سازوسامان اور شہری علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید تناؤ نہیں چاہتے بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ اور بھٹنڈا میں حملے ہوئے ، انہوں نے پنجاب میں صحت مراکز اور اسکولوں کو ٹارکٹ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے جبکہ پاکستان  کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاہے، بھارتی فوجی کرنل نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جانب سے صبح کے وقت بھارت کو نشانہ بنایا گ

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے بریفنگ کے دوران یہ نہیں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی کون کون سی ایئربیسز  اور مقامات کو نشانہ بنایا ہے، تاہم افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے بھٹنڈا، اکھنورایوی ایشن بیس اور دھرم سل 1، ڈنہ ون، ٹیبل ٹاپ بالمقابل نیزہ پیرسیکڑ پوسٹیں مکمل طورپرتباہ کردیے، ‏نگروٹا ائیربیس، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور برنالہ ایئر فیلڈ، ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک، کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہ کردی گئی۔

عسکری ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب میں بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ملٹری ایئربیس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان کا بڑا جوابی وار، دہلی ، گجرات اور راجھستان پر میزائل داغ دیے گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب میں بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ملٹری ایئربیس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے

ادھر بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق کہا ہے کہ پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے سرحد پر بار بار اشتعال انگیزی اور کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بھی پاکستان کے جوابی حملے کی تصدیق کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *