پاک فوج نے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
پاکستانی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا، یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی، اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
S-400 کا خاتمہ – بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی
پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔ (آئی ایس پی آر)
سائبر محاذ پر مکمل تسلط
پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا۔
ہیک کی گئی ویب سائٹس میں شامل ہیں:
کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی
مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی
بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ
بارڈر سیکیورٹی فورس
انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی
ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔
70% بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔
بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں
دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ۔
ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ، بھاری جانی نقصان۔
اُڑی فیلڈ سپلائی ڈپو مکمل تباہ — سیکیورٹی ذرائع
بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ۔
برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا، اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ۔
خاص طور پر سرسا ائیر فیلڈ کی تباہی بھارتی میڈیا نے بھی تسلیم کی ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود:
نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں، دشمن کے متعدد دیگر پوسٹس کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا۔
نتیجہ: بھارت کی جنگی صلاحیت کو کاری ضرب:
پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن، اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا، اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی۔
پاکستان کا پیغام واضح ہےجارحیت کا ہر قدم منہ توڑ جواب لے گا، پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔