بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، ایل او سی پر پاک فوج نے بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردیں ۔
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ مکمل تباہ کردیں ، افواج پاکستان کے حوصلے بلند اور پرعزم ہیں ، اللّٰہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ، جذبہ شہادت سے سرشار افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔
واضح رہے کہ آج پاکستانی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا، یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی، اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔