بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھارت پر کوئی حملہ ہوا تو اس کو جنگ تصور کیا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حکومت کا مودی کی سربراہی میں اعلیٰ حکومتی اور فوجی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ بھارت پر حملے کو جنگی ردعمل دیا جائے گا، جنگی اقدام میں مسلح حملہ یا طاقت کا استعمال شامل ہے۔