پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔

بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے، عطا اللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام صورتِ حال میں امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں سے میں اور نائب امریکی صدر پاکستان اور بھارتی اعلیٰ حکام سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *