جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا، شہباز شریف

جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔

بھارت کو بھرپور جواب، نواز شریف کی وزیراعظم، افواج پاکستان کو مبارکباد

وزیراعظم نے نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *