برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو اب ’’پائیدار اور دیرپا‘‘ بنایا جانا چاہیے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیئرسٹارمر نے تصدیق کی کہ برطانیہ تشدد میں حالیہ اضافے کو کم کرنے کے لیے کچھ دنوں سے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں جنگ بندی خوش آئند بات ہے ۔
اب کام یہ یقینی بنانا ہے کہ یہ دونوں فریقین میں پائیدار امن کو ممکن بنایا جائے ۔ ان کے تبصرے سرحد پر تازہ جھڑپوں کی اطلاعات کے درمیان آئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے میں سہولت کاری میں کئی ممالک شامل تھے۔