وزیراعظم شہباز شریف نے آج پورے ملک میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج پورے ملک میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج پورے ملک میں یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا، قوم، علماء کرام ،شہداء اورغازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ میں افواج پاکستان کی بےمثال بہادری کو زبر دست الفاط میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا، شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر منانے کا مقصد پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سرا ہنا ہے ، مسلح افواج نے آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑجواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے، عطا اللہ تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکار دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس بڑے امتحان میں سرخرو فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بھرپور جواب، نواز شریف کی وزیراعظم، افواج پاکستان کو مبارکباد

ہندوستان کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل اورمکمل تیاری کے ساتھ اپنے ملک کے دفاع کو یقینی بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *