بھارتی جارحیت، آزاد کشمیر میں 21 افراد شہید، 123 زخمی ہوئے، 287 مکانات، 21 دکانیں تباہ

بھارتی جارحیت، آزاد کشمیر میں 21 افراد شہید، 123 زخمی ہوئے، 287 مکانات، 21 دکانیں تباہ

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے باعث آزاد کشمیر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بھارتی افواج کی جارحیت کے باعث ہوئے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں  31 شہری شہید، 123 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 34 مکان مکمل تباہ، 253 کو جزوی نقصان ہوا، اس طرح 287 مکانات،21  دکانیں تباہ جبکہ 22 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزآسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ضلعی وائز تفصیل کے مطابق وادی نیلم میں بھارتی افواج کی جانب سے بالااشتعال فائرنگ اور گولہ بھاری کے باعث 2 افراد شہید، 6 زخمی ہوئے، 10 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 37 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یہاں 20 دکانیں تباہ ہوئیں جبکہ کوئی مویشی ہلاک نہیں ہوا۔

ضلع مظفرآباد میں 3 عام شہری شہید، 3 زخمی ہوئے جبکہ 4 مکاناتمکمل تباہ جبکہ 9 کو جزوی نقصان پہنچا، یہاں بھی کوئی جانور ہلاک نہیں ہوا۔ ضلع جہلم ویلی میں کوئی شہادت نہیں ہوئی جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے، اسی طرح یہاں 9 مکانات مکمل تباہ جبکہ 67 کو جزوی نقصان پہنچا، یہاں بھی کوئی جانور ہلاک نہیں ہوا۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ضلع باغ میں ایک شہادت ہوئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کوئی گھر تباہ نہیں ہوا، ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح ضلع پونچھ میں 6 افراد شہید، 27 زخمی ہوئے، یہاں 10 مکانات مکمل تباہ جبکہ 109 کو جزوی نقصان پہنچا، یہاں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 8 جانوربھی ہلاک ہوئے، اسی طرح ضلع سندھنوتی میں کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا، ضلع حویلی میں 2 افراد شہید، 18 زخمی ہوئے، یہاں کوئی مکان مکمل تباہ نہیں ہوئے جبکہ 2 کو جزوی نقصان ہوا جبکہ کوئی جانور ہلاک نہیں ہوا۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں سب سے زیادہ شہادتیں ضلع کوٹلی میں ہوئیں جہاں 11 افراد شہید، 31 زخمی ہوئے، جبکہ یہاں ایک گھر مکمل تباہ اور 26 کو جزوی نقصان پہنچا، یہاں ایک دکان بھی مکمل تباہ ہوئی جبکہ 3 جانور بھی ہلاک ہوئے، ضلع میرپور میں بھی کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح ضلع بھمبر میں 6 افراد شہید، 22 زخمی ہوئے، جبکہ یہاں کوئی مکان مکمل تباہ نہیں ہوا تاہم 2 کو جزوی نقصان پہنچا، یہاں پر کوئی دکان تباہ نہیں ہوئی تاہم 11 جانور بھارتی جارحیت سے ہلاک ہوئے۔

نقصان پر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ضلع وائز ھونے والی شہادتوں، زخمیوں اور دیگر نقصانات کی تفصیل جاری کردی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *