اسلام آباد۔ بھارت کی حالیہ جارحیت کو ناکام بنانے اور اس کے غرور کو خاک میں ملانے کے بعد، پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر آج ہونے والی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ 10 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
اس پریس کانفرنس میں اُن کے ہمراہ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پریس کانفرنس بھارت کی حالیہ جارحیت کو ناکام بنانے اور اس کے غرور کو خاک میں ملانے کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی، سرحدوں کی حفاظت، اور حالیہ پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس کا وقت 7.15 بجے ہونا تھی۔