Skip to content
کراچی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔