اسلام آباد، راولپنڈی آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے  مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں زمین لرزنے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے دیگر علاقوں جن میں پشاور، چترال، سوات، لوئر دیر، بونیر، شانگلہ اور ہزارہ ڈویژن شامل ہیں کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلہ اچانک آنے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب نکل آئے۔ سڑکوں اور کھلے میدانوں میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی جبکہ بعض مقامات پر عارضی طور پر خوف کی فضا قائم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پالیسیوں پر تنقید، پوپ لیو عالمی توجہ کا مرکز بن گئے،مقبولیت بڑھنے لگی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری خبر سامنے نہیں آئی تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کے مرکز اور گہرائی کے بارے میں مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *