بھارتی جارحیت کے خلاف اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سرخرو کیا : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

بھارتی جارحیت کے خلاف اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سرخرو کیا : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے  اپنے سپہ سالارحافظ سید عاصم منیر کو پاکستانی ارطغرل کا نام د ے دیا۔

کراچی میں ماؤں کےعالمی دن کےحوالے سے گورنرہاؤس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے سامنے سر خرو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے سب کا سر فخر سے بلند کردیا، انہوں نے کہا کہ اپنے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیرکو پاکستان ارطغرل کا نام دے رہا ہوں،مشکل وقت میں پوری قوم افواج پاکستان، ایئر فورس اور نیوی کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ڈھکن چوروں نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا ، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری قوم بے خوف اور بے فکر تھی، اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کا اعتماد اپنی فوج پر تھا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران گورنر ہاؤس اور اس کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *