وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے سندور کو تندور بنا دیا ، بھارت کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دئیے ہیں۔
فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کے دوران محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عوام نے پاک فوج کے شاہینوں کو زبر دست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان ایئر بیس پر حملہ ہوا تو لوگ وہاں بھی پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا والے گھروں میں رو پوش ہو جاتے ہیں، ہمارے لوگ اٹیک والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں، پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے پُر تپاک استقبال فوج کیلئے تھا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ دوبارہ دشمن نے ایسی حماقت کی تو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے آج پاک فوج، آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر ،اپنے شاہینوں اور وزیر اعظم شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جب ہم نے حملہ کیا تو پھر لگ پتہ جائے گا۔